the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گلبرگہ 26؍ اگسٹ (عتماد نیوز) دکن تشریف لانے والے اولیائے قدیم میں سے ایک حضرت پیر معابری کھنڈایت ؒ کے سلسلے کے عظیم بزرگان دین شیخ المشائخ حضرت محمد پیر معابری کھنڈایت ؒ و حضرت پیر چینی معابری کھنڈایت ؒ کی سالانا فاتحہ
کا اہتمام بصد عقیدت و احترام کیا گیا ۔ تاریخ و روحانی شہر بیجاپور کی 700سالہ قدیم اولین مسجد ، حضرت کریم
الدین مسجد ڈی سی آفس روڈمیں واقع حضرت پیر محمد معابری کھنڈایت ؒ و حضرت پیر چینی معابری کھنڈایت ؒ کے مزارات مقدسہ پر میلاد خونی سلام و فاتحہ خوانی اور پیش کشی چادر گل کے بعد بلا لحاظ مذہب و ملت عوام الناس کے لئے تناول طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ کریم الدین مسجد کی عمارت نہایت شاندار اور قابل دید ہے ۔ اس مسجد کی طرز تعمیر نہایت منفرد ہے اور اسکے تمام ستون پتھر ہے بنے ہو ئے ہیں ۔ اس مسجد کے احاطے میں قدیم بزرگان دین معابری برادارن کے مزرات مقدسہ کے مرجع خلائق ہو نے کی وجہ سے مسجد کا ماحول نہایت پر سکون اور روحانی بنا ہو ا ہے ۔ میلاد خوانی فاتحہ خوانی و تناول طعام کا اہتمام تقدس مآب حضرت



سید نور الدین پا شاہ چشتی معابری بیجاپوری نے فر ما یا ۔ اس موقع پر زائرین متعقدین نے اُن کی بہ کثر ت گلپو شی کی ۔اس موقعہ پر حضرت نو رالدین پا شاہ چشتی معابری نے کہا ہے کہ حضرت پیر معابری کھنڈایت ؒ کا شمار دکن میں تبلیغ اسلام کے لئے جہاد کر نے والے اولیائے کرام میں ہو تا ہے ۔ وہ حضرت پیر معابری ؒ اور اُ ن کے سلسلے کے تمام بزرگان دین کی سوانح مبارک شائع کر نے کے لئے ان دنوں مسلسل تحقیق کر رہے ہیں ۔ مطلوبہ مواد کی فر اہمی پر وہ سوانح مبارک کی اشاعت عمل میں لائیں گے حضرت نور الدین پا شاہ چشتی معابری نے اس با ت پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ دکن میں تبلیغ اسلا م کے لئے جہاد کر نے والے اور بے شمار قربانیاں دینے والے دو ر دراز کے ممالک سے ہجرت کر کے دکن آنے والے قدیم اولیائے کرام سے متعلق تاریخی اور سوانحی مواد حوادث زمانہ کے سبب تلف ہو چکا ہے یا پھر دستیاب نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی نسل کو دکن کے قدیم اولیاء کرام جو حقیقی معنوں میں بانیانِ اسلام ہیں کی مبارک زند گیوں اُن کی تعلیمات اور دینی جدوجہد سے واقت کر وایا جانا چاہئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.